مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

19  اپریل‬‮  2021

کراچی (این این آئی )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152.70روپے سے بڑھ کر152.75روپے

اور قیمت فروخت152.80روپے سے بڑھ کر152.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے سے بڑھ کر152.70روپے اور قیمت فروخت152.90روپے سے بڑھ کر 153روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید182روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت184روپے سے گھٹ کر183.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید210.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت 212روپے سے بڑھ کر212.50روپے ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوشدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کو ترجیع دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 392.06پوائنٹس کی کمی سے44913.57پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ67.28فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں

کو52ارب 86کروڑ94لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 109.25فی صد زائد رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھنے میں آیااور ملک میں ہڑتال اور امن وامان کے حوالے سے

خراب صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دی جس کے سبب شدید مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے44606پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیابعد ازاں ریکوری آئی لیکن

مجموعی طور پر مندی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 392.06پوائنٹس کی کمی سے44913.57پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس174.88پوائنٹس کی کمی سے18362.90پوائنٹس اور کے ایس ای آل

شیئرز انڈیکس191.42پوائنٹس کی کمی سے 30530.86پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر379کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 255میں کمی اور15میں استحکام رہا۔مندی کے باعث

مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب51ارب63کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے مری پٹرولیم46روپے کے اضافے سے1615.56روپے اوررفحان میظ 44.50روپے کے اضافے سے9250روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو90روپے کی کمی سے2660روپے اورنیسلے پاکستان 56.82روپے کی کمی سے5710روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…