بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چنگان کی جانب سے پاکستان میں مزید تین نئی کاریں متعارف کروانے کی تیاریاں کمپنی نے اہم اعلان کر دیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چنگان نے پاکستان میں مزید تین نئی کاریں ایس یو وی یونی ٹی، ایس یو وی اوشان ایکس 7 اور ڈبل کیبن پِک اپ ہنٹر متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔چنگان کی 1500 سی سی ٹربو چارج اسمال کراس اوور یونی ٹی کِیا اسپورٹیج، ٹویوٹا سی ایچ آر اور نسان جوک کی کٹیگیری میں

شامل ہوتی ہے۔اوشان ایکس 7 بھی 1500 سی سی ٹربو چارج ہے لیکن اس کا موازنہ ایم جی موٹرز کی ایم جی ایچ ایس اور ہنڈائی ٹکسن سے کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ 1900 سی سی ٹربو چارج ہنٹر کا موازنہ اِسوزو ڈی میکس اور ٹویوٹا ہائی لکس سے کر سکتے ہیں۔کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی سڑکوں پر تینوں گاڑیوں کی جانچ کر رہی ہے لیکن کمپنی نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے کہ اصل میں کون سی گاڑیاں ملک میں متعارف کرائی جائیں گی۔کمپنی ذرائع کے مطابق ہم ملک میں تینوں گاڑیوں متعارف کرائیں گے یا صرف ایک کار کو متعارف کروایا جائے گا ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن ہم اپنی فہرست میں مزید کاریں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب جولائی تا مارچ 9ماہ کے دوران گاڑیوں کی درآمد 150 فیصد تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں 143 ارب سے زائد مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔صرف مارچ کے مہینے میں بیرون ممالک سے 27 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…