بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر کھول دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی کی درآمد کے لیے چوتھی بار ٹینڈر جاری کر دیا۔اس حوالے سے حکام ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا ہے۔حکام ٹی سی پی نے کہا کہ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر چوتھی بار جاری کیا گیا ہے۔

ٹی سی پی حکام کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل تین ٹینڈر منسوخ کرچکا ہے جبکہ ٹی سی پی نے مہنگی بولی کے باعث چینی کی درآمد کے تین ٹینڈر منسوخ کیے۔حکام ٹی سی پی نے کہا کہ کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 85 سے 86 روپے کلو میں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ وزرات تجارت نے کم بولی دینے والی کمپنی کی عدم شرکت اور مہنگی چینی ہونے کے باعث تیسرا ٹینڈر منسوخ کروایا۔دوسری جانب ذرائع وزرات تجارت نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل حکومت چینی درآمد کے 3 ٹینڈر منسوخ کرچکی ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کے مطابق سب سے کم بولی والی کمپنی نے سکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا تھا جبکہ ٹی سی پی کو ترکش کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی۔ حکام نے بتایاکہ وزارت تجارت نے ترکش کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیا اور ہدایت کی کہ ٹینٹڈر منسوخ کر دیا جائے۔دوسری جانب ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونے پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…