بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 18.89 فیصد تک پہنچ گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) رمضان المبارک کے آغاز میں ہی مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 18.89 فیصد تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتے بھر میں ٹماٹر، آلو، چکن، گھی سمیت 16 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ لہسن اور دالوں سمیت 11 مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی جبک 24 کے نرخ

مستحکم رہے۔اعداد و شمار کے مطابق کیلے 16 روپے مہنگے ہوکر 120 روپے فی درجن، آلو 3 روپے مہنگے ہوکر 56 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 7روپے بڑھ کر 55 روپے فی کلو رہی۔اسکے علاوہ ٹیلی فون کال بھی ساڑھے 15 فیصد مہنگی ہوگئی جس کے چارجز ایک روپے 79 پیسے تک پہنچ گئے۔سستی ہونے والی اشیا میں لہسن 7 روپے کمی کے ساتھ 177 روپے فی کلو، دال چنا 4 روپے سستی ہوکر 148 روپے فی کلو اور دال ماش کے نرخ 4 روپے کم ہوکر 260 روپے کلو، دال مونگ کی قیمت 5روپے کم ہوکر 229 روپے کلو اور دال مسور کے دام 2 روپے 70 پیسے گر کر 154 روپے فی کلو رہے۔اس دوران ایل پی جی سلینڈر 17 روپے سستا ہو کر 1365 روپے کا ہوگیا۔مختلف شہروں میں چینی 85 سے 110 روپے کلو میں فروخت ہوئی۔ لاہور میں چینی سب سے مہنگی 110 روپے میں جبکہ راولپنڈی میں 105 روپے فی کلو رہی۔ اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں ریٹ 100 روپے تک رہا۔کراچی میں دہی بھی سب سے مہنگا 200 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ مختلف شہروں میں دودھ کے دام 130 روپے جبکہ زندہ برائلر چکن 242 سے 320 روپے کلو میں فروخت ہوا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…