جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

نوٹس لینا بے سود ثابت ہوا، رمضان سے قبل 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ) ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 18.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ

رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی، آلو، ٹماٹر، دودھ، گھی، مٹن، خوردنی تیل اور دہی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ آلو کی فی کلو قیمت میں بھی 3 روپے 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 43 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت بھی 3 روپے 33 پیسے بڑھ گئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 48 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دودھ، گھی، مٹن، خوردنی تیل اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی ہوئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لہسن، انڈے، دال ماش اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…