پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی) پاکستان کوڈھائی ارب ڈالریوروبانڈزکی مدمیں حاصل ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16ارب ڈالرتک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائرساڑھے 3سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئے ہیں، دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے جس کی

وجہ سے تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا 44700پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 94ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کارباری تیزی کی وجہ سے 68.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،کیمیکل،فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 787.79پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 43953.58پوائنٹس سے بڑھ کر44741.36پوائنٹس ہو گیا اسی طرح319.94پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18012.87پوائنٹس سے بڑھ کر 18332.21پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30042.73پوائنٹس سے بڑھ کر30423.30پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 94ارب49کروڑ50لاکھ86ہزار362روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے

کا مجموعی حجم77کھرب71ارب 43کروڑ58لاکھ 65ہزار258روپے سے بڑھ کر 78کھرب65ارب 93کروڑ9لاکھ51ہزار620روپے ہو گیا۔جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں 17ارب روپے مالیت کے 38کروڑ 31لاکھ 5ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 20ارب روپے مالیت کے 37کروڑ5لاکھ 28ہزار

حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،100میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل3کروڑ59لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ

2کروڑ86لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ60لاکھ،لوٹے کیمیکل 2کروڑ24لاکھ،پاک ریفائنری 2کروڑ17لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ3لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 350.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ

کر9850.00روپے ہو گئی اسی طرح 80.00روپے کے اضافے سیباٹا پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر1940.00روپے ہو گئی جبکہ انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت میں 13.18روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1122.18روپے ہو گئی اسی طرح12.22روپے کی کمی سے امرو مضاربہ کے حصص کی قیمت کم ہو کر 150.78روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…