جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پٹرول اورڈیزل پر مارجنز بڑھا کرعوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عوام پر پٹرول اور ڈیزل کی مد میں اضافی بوجھ ڈالنے کا اطلاق کردیا،پٹرول،ڈیزل پر مارجنز بڑھا کرعوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبر کے مطابق آئل

مارکیٹنگ کمپنیز مارجن میں 16 پیسے،پٹرول پر ڈیلرز مارجن 21 پیسے،ڈیزل پر 18 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا- پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجنز میں اضافے پر عملدرآمد کے لئے اوگرا کو خط لکھ دیا-اوایم سی اور ڈیلرز مارجنز میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں کہاگیاہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز مارجن میں 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیاہے-پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 21 پیسے اور ڈیزل پر مارجن میں 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیاہے- پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا-یاد رہے کہ حکومت نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کیا تھا، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ 15 فروری کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار سمریوں کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…