جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں شدیدگرمی‘ 3اپریل کادن کٹھن ترین ہوگا، ہیٹ ویو الرٹ جاری

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) شہرقائد میں ہیٹ ویو کے چوتھے روزجمعہ کو بھی سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں آج( ہفتہ) 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویوکے چوتھے روزسمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں جس کے نتیجے میں

گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے گرم وخشک ہوائیں چل رہی ہے۔دوسری جانب جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں آج( ہفتہ) 3 اپریل کو ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر قائد میں 3 اپریل کو دن کے 11 بجے سے شام 4 بجے تک شدید گرمی کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ہیٹ ویو کا موجودہ اسپیل 3 اپریل تک رہے گا جبکہ 3 اپریل کو امکان ہے کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک چلا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔دریں اثنا شہر میں جاری شدید گرمی کے باعث جہاں دیگر شہری پریشان ہیں وہیں سڑکوں پر سخت ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار بھی بے حال ہیں۔ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ ان کی 10 کلو وزنی جیکٹ ہے جو شرٹ سمیت پسینے میں بھیگ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بار بار پانی پینا پڑتا ہے اور اس شدید گرمی کے باعث ان کے جوتے بھی آگ کی طرح تپتے محسوس ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ 5 روز کے لیے ہفتے تک جاری کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…