پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مرغی کے گوشت کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پتوکی( این این آئی)شہرمیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کے رجحان کے بعد ایک ہی روزمیں19روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔اضافے سے برائلر گوشت کی قیمت277روپے ،زندہ برائلر مرغی 13روپے اضافے سے191روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر

مستحکم رہی دوسری جانب  پتوکی، ہلہ ، سرائے مغل،حبیب آباد،جمبر،پھولنگر میں قصابوں نے بیف گوشت کے من مرضی ریٹ مقرر کرلئے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی انتظامیہ قصابوں کیخلاف کاروائیاں کرنے سے گریزاں ،ڈی سی قصور، چیف سیکرٹری پنجاب ، وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں بتایا جاتا ہے کہ پتوکی،ہلہ ، سرائے مغل،حبیب آباد،جمبر،پھولنگر کے علاقوں میں قصابوں نے بیف گوشت کے من مرضی ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ 410 روپے ہے اور مارکیٹ میں 450 سے 500 روپے تک فی کلو فروخت ہورہا ہے تحصیل پتوکی انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی اور قصابوں کو کھلی چھوٹ دے دی قصابوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ تاحال کاروائی نہ کرسکی بتایا جاتا ہے تحصیل پتوکی انتظامیہ کے عملے نے قصابوں کے ساتھ ماہانہ منتھلی طے کر رکھی ہے جو منتھلی نہ دے تو اس کے خلاف انتقامی کاروائی کی جاتی ہے اس لئے محکمہ کاروائی سے گریزاں ہے ڈی سی قصور، چیف سیکرٹری پنجاب ، وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی انتظامیہ کے خلاف کاروائی میں لائیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…