اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزارت خزانہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، حکومت نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ کیاہے، حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 42 پیسے فی لٹراضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح اضافے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت 83روپے 61 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی
قیمت میں 2روپے 19پیسے فی لٹراضافے کافیصلہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 81روپے 42 پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 111روپے 90 پیسے فی لٹرہی رہے گی جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 116روپے 8 پیسے برقراررہے گی،ان قیمتوں کا اطلاق 31 مارچ تک ہو گا اس کے بعد یکم اپریل کو قیمتیں بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔