اسلام آباد ، کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کی سمری اوگرا نے حکومت کو ارسال کر دی۔ذرائع کے مطابق 15 مارچ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پٹرول کی
قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے،دوسری جانب آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پھر ملک گیر سطح پر کام بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ جن ٹینکرز کو غیر محفوظ قرار دیکر اوگرا نے پابندی عائد کی ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ان کی فلنگ کررہی ہیں حکومت اور اوگرا فوری نوٹس لے۔غیر محفوظ ٹینکرز سے تیل کی سپلائی کے خلاف آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزایسوسی ایشن سراپا احتجاج حکومت اور اوگرا سے فوری نوٹس کی اپیل، معاملات حل نہ ہوئے تو سپلائی بند کرنے دھمکی دیدی۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ایک بار پھر ملک گیرسطح پرکام بند کرنیکی دھمکی دیدی۔ کہت جن ٹینکرزکو اوگرا نے غیر محفوظ قراردیکرپابندی عائد کی گئی ہے۔کنٹریکٹر زکا مزید کہنا تھا کی غیر محفوظ ٹینکرز کے ذریعے آئل سپلائی سے نہ صرف حادثات جنم لے رہے ہیں بلکہ یہ کنٹریکٹر کے کاروبارکرنے والوں کے مالی نقصان کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اوگرا جائز مطالبات کو تسلیم کرکے اپنے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔