ڈالر کی قیمت میں کمی جاری ، قیمت 150روپے تک گر جانے کا امکان

9  مارچ‬‮  2021

کراچی (آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے157.15روپے سے گھٹ کر157.05روپے اور قیمت فروخت157.25روپے سے گھٹ کر157.15روپے ہوگئی

جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے157.30روپے سے گھٹ کر 157روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے157.50روپے سے گھٹ کر 157.30روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے186.50روپے سے گھٹ کر 185.50روپے اور قیمت فروخت188روپے سے گھٹ کر187روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید216.50روپے سے گھٹ کر 216روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 218روپے مستحکم رہی ۔نجی ٹی وی کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کے علاوہ سب سے بڑی وجہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام ہے کیونکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اوور سیز پاکستانیوں نے کروڑوں ڈالر اکاؤنٹس میں جمع کروائے ہیں جبکہ قوی امید ہے کہ آئندہ یہ سلسلہ بھی جاری رہے گا جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مزید سستی ہو سکتی ہے اگر ڈالر کی 155 روپے کی نفسیاتی حد ٹوٹ جاتی ہے تو روپے کے مقابلے میں ڈالر 150 روپے کی سطح کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرمزید سستا ہوا تھا ۔ گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو، پاونڈ اور سعودی ریال کی قدروں کو تنزلی کا سامنارہا۔5 مارچ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 98پیسے گھٹ کر 157.12روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے گھٹ کر157.40 ہوگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 3.08روپے گھٹ کر217.40 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے گھٹ کر 219 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کی قدر 4.70 روپے گھٹ کر 187.40 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے گھٹ کر189 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 27 پیسے گھٹ کر 41.88 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 30پیسے گھٹ کر 41.80 روپے ہوگئی۔‎



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…