بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پولٹری مافیا اور حکومت کا اتحاد مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ، پولٹری مافیا اور حکومت کے اتحادنے مرغی 345 روپے فی کلو کرکے عام آدمی کی پہنچ سے دور کردی، قیمتوں میں روز بروز اضافے نے خریداروں اور تاجر دونوں کو متاثر کردیا۔تفصیلات کے مطابق برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ ہوا، برائلرمرغی کے

گوشت کی قیمت میں 6روپے فی کلو اضافے سے سال کی بلندترین سطح 345 روپے پرپہنچ گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کیگوشت کی سرکاری قیمت 345 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 154 روپے فی درجن ہوگئے۔تاجروں کاکہناتھاکہ پولٹری مافیا اور حکومت کے اتحاد نے مرغی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردی۔تاجروں کو پانچ روپے فی کلو تک منافع کا مارجن دیا جاتا ہے باقی سارا منافع پولٹری مالکان کما رہے ہیں۔ مرغی مہنگے ہونے سے گاہکوں میں کمی آئی ہے۔ حکومت گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کیخلاف کمیٹی تشکیل دے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر تھوک ریٹ 230 اور پرچون میں 238 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 154 روپے فی درجن، انڈوں کی پیٹی 4500 روپے مقرر کی گئی۔دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ میں سبزیوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کاسلسلہ جاری ہے،انتظامیہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزی کی فروخت کہیں یقینی نہ بنوا سکی،شہریوں نے پرائس کنٹرول

کمیٹوں کو موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔آلو کی قیمت میں استحکام 35 روپے، پیاز کی قیمت استحکام 27 روپے، ٹماٹر کی قیمت دو روپے کمی 28 روپے، لہسن دیسی کی قیمت میں استحکام 260 روپے،لہسن چائنا کی قیمت 5 روپیکمی 175 روپے،ادرک تھائی لینڈ کی قیمت

مستحکم235 روپے، ادرک چائنہ کی قیمت مستحکم 260 روپے،کھیرا فارمی کی قیمت مستحکم 40روپے،کریلا 197 روپیفی کلو کے حساب سے فروخت ہوا۔پالک دیسی کی قیمت میں استحکام 24 روپے،میٹھی 47 روپیفی کلو میں فروخت ہوا، بینگن کی 73 روپے،بند گوبھی 19 روپے،

پھول گوبھی 21 روپے،شملہ مرچ 54 روپے،سبز مرچ 120 روپے فی کلو میں فروخت ہوا،گھیاکدو کی 93 روپے فی کلو،لیموں 78 روپے فی کلو میں فروخت ہوا،بھنڈی 150 روپیفی کلو میں فروخت ہوا،شلجم 19 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔اروی 104 روپے فی کلو،مٹر کی قیمت میں استحکام 47 روپے،ٹنڈیاں فارمی کی مستحکم30 روپے،مونگرے کی قیمت میں استحکام 52 روپے،مولی 21،گاجر دیسی 24،ساگ 37،حلوہ کدو62 روپیفی کلو میں فروخت ہوئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…