جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے اڑھائی سالوں کے دوران قومی خزانے کے ہزاروں ارب روپے بچا لئے

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنی اڑھائی سالہ دور کے دوران خزانے کے 4 ہزار 748 ارب روپے بچائے۔وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہے۔ ٹویٹر پر انہوں نے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے

لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی) کی حکومت نے اپنے اڑھائی سال کے دور میں کارکے کیس میں خزانے کے 1.5 ارب ڈالر (248 ارب روپے) بچائے۔ اپنے ٹویٹ میں عمر ایوب نے لکھا کہ ایل این جی کی مد میں 3 ارب ڈالر (500 ارب روپے) بچائے۔ وفاقی وزیر توانائی نے مزید لکھا کہآئی پی پیز کے معاہدے کے ذریعے حکومت نے 24 ارب ڈالرز (4 ہزار ارب روپے) بچائے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں،مزید پیش رفت کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ذمے داری بھارت پر عائد ہوتی ہے،بھارت کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔بھارتی فوجی مہم جوئی کے خلاف جوابی کارروائی کے 2 سال پورے ہونے پر ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیر قانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پر ہماری جوابی کارروائی کو 2 برس

مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بطور قابلِ فخر اور پرْ اعتماد قوم ہم نے وقت اور مقام کا انتخاب کر کے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمے دارانہ عسکری شر انگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہوا باز واپس کر کے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمے دارانہ رویے کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…