جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کپاس کے متبادل کے طور پر بھنگ کی کاشت کے فارمز قائم کر رہی ہے

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خفیہ رائے شماری سے حکومتی پرندے نہیں اڑتے صرف اپوزیشن کے اڑیں گے،مہنگائی اور پی ڈی ایم ایک ہی چیز ہے ،سابق ادوار میں بجلی کے بلا ضرورت آئی پی پیز منصوبے لگائے گے جن کا انحصار انحصار مہنگے فرنس آئل پر تھا، اب بھی صارفین سے

بجلی کی آدھی قیمت لے رہے ہیں ،ابھی بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف کا کوئی امکان نہیں، انتخابی اصلاحات کا جامع پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے اپوزیشن کو چاہیے اس میں آکر حصہ لے ،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر کی ایپلیکیشن برائے ایپل آئی او ایس اور ایف ایم ریڈیو کی اپ گریڈسائٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی اور جدت سے جڑا ہوا ہے،حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کو مضبوط طاقت بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، پاکستان سٹینڈرڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کی نجکاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے کورونا وباء کی مشکل صورتحال کے باوجود معیشت بحال کی،مینوفیکچرنگ کو بحال کررہے ہیں، ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکری اور سول ادارے ایک دوسرے سے ریسرچ کا تبادلہ کررہے ہیں،حکومت کو کاروبار سے دور رہنا چاہیے، یہ ذمہ داری نجی شعبہ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان

اٹھارہ ممالک میں شامل ہے جو اپنے وینٹی لیٹر بنارہے ہیں۔تاجر ان کاروباروں پر نظر رکھیں جو مستقبل میں آئیں گے یا ختم ہوجائیں گے،کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور بائیوٹیکنالوجی مستقبل ہے،کپاس کے متبادل پر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے متبادل کے طور پر حکومت بھنگ کی کاشت کیلئے فارمز قائم کر رہی ہے۔ فواد چوہدری

نے کہا کہ 2018میں جی ڈی پی کا 0.24فیصد سائنس و ٹیکنالوجی پرخرچ ہورہا تھا، اب اس میں اضافہ کیا ہے،جلد ہی الیکٹرک گاڑیاں آجائیں گی ، موٹرسائیکل اور رکشہ سے سٹارٹ کریں گے۔لاہور چیمبرکے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ کاروباری شعبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنانا اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔آئی فون صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپل ایپ اسٹور کے لیے

ایپلیکیشن کا نیا ایڈیشن متعارف کرایا گیا ہے، چیمبر کے ریڈیوچینل ایف ایم 98.6کی ویب سائٹ کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے،اس مقصد کے لیے محمد ہارون اروڑہ کی کوششیں بے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،فارماسیوٹیکل، حلال فوڈ اور دیگر برآمدی شعبوں کو مطلوبہ سرٹیفیکیشنز کے حصول میں آسانی کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں،ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…