پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سونا مزیدسستا ہو گیا

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی

صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200 کی کمی سے 1لاکھ11ہزار50روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت95ہزار207روپے پر آ گئی ۔دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ کی قدر گراوٹ کا شکار رہی جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.85روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت158.95روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.90روپے سے بڑھ کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.20روپے سے بڑھ کر159.40روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی بالترتیب 50پیسے اور1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 192.50روپے سے بڑھ کر193روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…