ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

حکومتی کوششوں کے باوجود مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی چینی، آٹا، چاول سمیت 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی کوششوں کے باوجود مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی،ایک ہفتے کے دوران چینی، آٹا، چاول، دالیں اور کوکنگ آئل سمیت 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں

چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے ہو گئی۔گھی کی فی کلو قیمت ساڑھے 3 روپے اضافے کے بعد 291 روپے 65 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ 200 گرام سرخ مرچ میں 6 روپے 53 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 366 روپے 59 پیسے ہو گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق چکن کی فی کلو قیمت میں اوسط 11 روپے 47 پیسے اضافہ ریکارڈ ہوا اور چکن کی فی کلو قیمت 225 روپے تک پہنچ گئی جبکہ انڈے کی اوسط فی درجن قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا۔ اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 24 روپے مہنگا ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال چنا 2 روپے، دال ماش ڈیڑھ روپے، دال مونگ ایک روپے مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ چاول، دال مسور، مٹن، خشک دودھ اور نہانے کے صابن کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر کی فی کلو قیمت

میں 7 روپے 50 پیسے کمی ہوئی جبکہ آلو کی اوسط فی کلو قیمت روپے 47 پیسے، لہسن 2 روپے 70 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے 20 پیسے سستا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران ملک میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت اوسط فی 32 روپے 75 پیسے، آلو 37 روپے 48 پیسے، پیاز 38 روپے 19 پیسے اوسط فی کلو ہو گیا۔اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران دودھ، دہی اور نمک سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…