جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کے مہنگائی کیخلاف نوٹس کسی کام نہ آئے، 24 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 12  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران شرح 0.81فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 9.17 فیصد ہو گئی، ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا، ایک ہفتے میں چینی

کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 88 پیسے مہنگا ہوکر 970 روپے 18 پیسے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں مرغی 11 روپے 47 پیسے فی کلو،انڈے فی درجن 6 روپے 80 پیسے،گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلے فی درجن 3 روپے 93،دال چنا ایک روپے 96 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے دال ماش،دال مونگ،دال مسوراورچاول بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ٹماٹر 7 روپے 50 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو ایک روپے 47 پیسے،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے 20 پیسے،پیاز 64 پیسے فی کلو سستا ہوا، گزشتہ ہفتے لہسن اور گڑ بھی سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 21 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود مہنگائی کنٹرول ہونے میں نہیں آ رہی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 9.17 فیصد ہو گئی، ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…