جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

’’پاکستانی روپیہ کی قدر و قیمت میں اضافہ ‘‘ ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی آئی ؟

datetime 12  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، 25پیسے مزید سستا ہو گیا ۔اس طرح پورے ہفتے امریکی ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک نے اپنے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 159 روپے 7 پیسے سے گر کر 158 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔قبل ازیں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر سستا ہو گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 27پیسے مزید سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کوڈالر مزید سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں 27پیسے سستا ہونے کے بعد 158روپے 80پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزیدکم ہو گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 159.31روپے پرتھی جبکہ آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قیمت 159.07روپے پرآ گئی ۔ اسی طرح کاروباری ہفتے کے چوتھے روزڈالر کی قیمت میں24پیسے کی کمی واقع ہوئی۔اس طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے159.10روپے کی سطح پر آگیا جب کہ انٹر بینک میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سوموار کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے159.30روپے سے گھٹ کر159.25روپے ہوگئی اور قیمت فروخت159.35روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے 159.20روپے سے گھٹ کر159.10روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے گھٹ کر159.40روپے ہوگئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…