جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’گیس میٹر لگوانے والوں کیلئے بری خبر‘‘ وفاقی حکومت نے گیس قیمتوں کے بعد میٹر کے کرائے میں بھی بڑا اضافہ کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے گیس میٹر کا کرایہ 20سے بڑھا کر 40روپے کردیا، لاہور ریجن کے صارفین کو میٹر کرایہ کی مد میں چار کروڑ ستر لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی مجموعی طور پر اڑسٹھ لاکھ صارفین کو گیس فراہم کر رہی ہے،

جبکہ لاہور ریجن میں گیارہ لاکھ چوہتر ہزار صارفین کو گیس کی سہولت دی گئی ۔یاد رہے کہ دو رو ز قبل ایس این جی پی ایل کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر کے نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔حکومت نے ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔فیصلے سے عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کردیا گیا۔فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہوگا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا اور نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…