ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں تجارتی خسارہ 8.27 فیصد بڑھ گیا

datetime 9  فروری‬‮  2021 |
ڈالر ریٹ

لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ(جولائی 2020 تا جنوری 2021  )میں تجارتی خسارہ ایک ارب 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کی وبا ء کے باوجود

جولائی 2020 تا جنوری 2021 ملکی برآمدات میں ساڑھے 5 فیصد اور درآمدات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2020-21کے پہلے 7 ماہ میں کرونا کی دوسری لہر کے باوجود برآمدات کا مجموعی حجم 14 ارب 24 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس دوران درآمدی بل 29 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، یوں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 8.27 فیصد یعنی ایک ارب 14 کروڑ ڈالر بڑھ گیا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے 13 ارب 82 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ماہانہ بنیاد پر ملکی برآمدات مسلسل 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنا مثبت پیشرفت ہے، اس دوران ویلیو ایڈیشن اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمد میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…