جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کے احکامات کھوہ کھاتے، یوٹیلیٹی سٹورز پرمتعدد اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )یوٹیلیٹی سٹورز پرمتعدد اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا ،خشک میوہ جات 3 ہزار 175 روپے تک فی کلوگرام مہنگے ہو گئے،باسمیتی چاول (ٹوٹا)کے پیکٹ کی قیمت میں 8روپے ،شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ کردیاگیا ،کالے چنے اور گرم مصالحے کی قیمت بھی بڑھ گئی ،نئی قیمتوں کا

اطلاق فوری طور پر ہو گا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ایک کلو باسمیتی چاول (ٹوٹا)کے پیکٹ کی قیمت میں 8روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت جو 76روپے اور 78روپے سے بڑھ کر 84روپے اور 86روپے ہو گئی ہے۔چلغوزے کی قیمت میں فی کلو گرام 3 ہزار 175 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اخروٹ فی کلوگرام 1400 روپے ،بادام فی کلوگرام 1185 روپے ، کاجو کی قیمت میں فی کلوگرام 1190 روپے ،پستہ فی کلوگرام 915 روپے مہنگا کردیا گیا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر انجیر کی فی کلو گرام قیمت میں 705 روپے ، کالا چنے فی کلوگرام 215 روپے مہنگا ، گرم مصالحہ کی 100 گرام قیمت میں 18 روپے ،الائچی 25 گرام 118 روپے ،خشک کھجور چھوہارا کی فی کلوگرام قیمت میں 175 روپے،چکوال والی ریوڑی 200 گرام 27 روپے ، 200 گرام پان مصالحہ 23 روپے ، 100 گرام چاٹ مصالحہ 10 روپے ، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10 روپے ،شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10،10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…