پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رمضان میں چینی کی قیمتیں آسمان پر لے جانے کے مذموم عزائم

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیسے جیسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے ایسے مہنگائی بھی عروج پر پہنچتی جارہی ہے، چینی مافیا نے رمضان سے قبل ہی چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے کے لئے ایکا کر لیا ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں چینی کی قیمت 115 روپے تک جا سکتی ہے، ایک

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی شوگر ملز نے خفیہ کارٹل کے ذریعے 6فروری کو چینی کے ایکس ملز ریٹ پچاس پچاس پیسے فی کلو بڑھا دیے ہیں اور اسی نسبتسے شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن تھوک فروش اورخوردہ فروش بھی چینی کی قیمتیں بتدریج بڑھا تے ہوئے 95سے 105روپے کلو تک لے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آنے والے ہفتے میں شوگر ملیں باہمی اتفاق سے چینی کے ایکس ملز ریٹ 90روپے سے 95روپے کلو تک لے جائیں گی اور چینی کے ریٹ رمضان المبارک سے قبل ہی شب بارات تک بڑھتے ہوئے 110سے 115روپے کلو تک پرچون میں ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومتی کوششوں کے باوجود کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کا سلسلہ نہ تھم سکا چکن کی قیمت میں 3فیصد، مرچ 7.5فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 2.5فیصد اضافہ ہوگیا۔پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.53فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 7.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 31 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 5روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق چکن فی کلو قیمت 213 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل 6روپے اور لہسن 2روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہیرواں ہفتے دال ماش،دال مسور، مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا گزشتہ ہفتے ڈیزل 2.88 اور پٹرول 2.70 فی لیٹر مہنگا ہوا رواں ہفتے لائٹ ڈیزل 3روپے اور مٹی کا تیل3.54روپے مہنگا ہوا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37روپے تک مہنگا ہو گیا

گزشتہ ہفتے کے دوران 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ٹماٹر 4.75روپے کلو اور فی کلو انڈے 1 روپے فی درجن سستے ہو گئیچینی 8پیسے کمی سے 90روے 22پیسے فی کلو کی اوسط پر پہنچ گئی آٹے کی 20کلو گرام کی بوری بھی 14پیسے سستی ہوگئی رواں ہفتے کے دوران چینی،پیاز، آلو،کیلے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…