منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

datetime 7  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں اضافے سے قیمت 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمت 59 ڈالر 56 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل 6 ڈالر فی بیرل مہنگا ہوا۔عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 31 جنوری 2021 کو وفاقی حکومت کی جانب سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔حکومت نے دوران سال مسلسل تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مسلسل تین بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکی آئے روز تیل کی بڑھتی قیمتیں اور آشیائے خورونوش نے جینا محال کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و سربراہ ضیاء لیگ نے جناح پریس کلب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ سمجھ سے باہر ہے انہوں نے بس اپنا غصہ نکالا ہے براڈ شیٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب مذید کچھ نہیں نکالا جاسکتا رقم لینے والے اور اکاؤنٹ واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایک نیب چیئرمین معاہدہ کرتا ہے اور دوسرا چیئرمین اس کو منسوخ کرتا ہیے پی ڈی ایم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ نظریاتی اتحاد نہیں کبھی بھی برقرار نہیں رہے گا پیپلز پارٹی نے متعدد منی این آر اوز لے لیے ہیں مارچ تک وہ مکمل مقاصد حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے حکومت

کی جہاں اچھے کاموں کی تعریف کی وہاں آڑے ہاتھوں بھی لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈھائی سال میں عوام کو ریلیف نہ دے سکی ہے مسلسل وعدہ خلافی کی گئی ہے۔جبکہ (ن) لیگ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی جماعت رہی ہے۔



کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…