جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

datetime 4  فروری‬‮  2021 |

کراچی(آن لائن)گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں5کروڑ66لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی دوبارہ بڑھ کر 13ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق29جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب16کروڑ31لاکھ ڈالرز کی سطح پر

ریکارڈ کئے گئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر3کروڑ28لاکھ ڈالرز اضافے سے 13ارب3کروڑ12لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر2کروڑ38لاکھ ڈالرز اضافے سے 7ارب13کروڑ19لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس27.84 پوائنٹس کی کمی سے46905.79پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 57.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںکمی ریکارڈکی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 6ارب 47کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت28.56 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغازمیں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور حصص خریداری کے باعث تیزی رہی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 47341پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث انڈیکس کی47ہزار کی

نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی اورانڈیکس 46743 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 27.84 پوائنٹس کی کمی سے 46905.79 پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای30 انڈیکس 7.23 پوائنٹس کے اضافے سے 19575.99 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس

27.13 پوائنٹس کے اضافے سے 32386.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 248 میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگے شیئرز کی زیادہ خریداری کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری

مالیت 84 کھرب 73 ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 80 ارب 7 کروڑ 86 لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 705 روپے کے اضافے سے 10890 روپے اورمری پٹرولیم 115.04 روپے کے اضافے سے 1649.02 روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز 499.99 روپے کی کمی سے 14000.01 روپے او رپاک ٹوبیکو کے حصص 48 روپے کی کمی سے 1550 روپے ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…