بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

’’ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ‘‘ یومیہ کتنی گیس اور تیل حاصل ہوگا ،بڑی خوشخبری

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں سیال 1، ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں،او جی ڈی سی ایل اس دریافت میں بطور آپریٹر 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ 5 فیصد کی

حصہ دار ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق سیال کنواں نمبر ایک کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا،کنویں کی کھدائی2442 میٹر تک کی گئی۔ لاگز ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 1.146 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 680 بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔ جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباو460 پاونڈز فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے۔ سیال کنواں نمبر ون کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ تیل و گیس کی نئی پیداوار سے کمپنی کے ذخائر کے ساتھ ساتھ ملکی ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گااور ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…