لاہور (آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افسران کو پروٹوکول فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کا کوئی اہلکار کسی بھی ایئرپورٹ پر ایوی ایشن افسر کو پروٹوکول دیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔