منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

عوام کیلئے بری خبر دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا

datetime 2  فروری‬‮  2021 |

کراچی ( آن لائن ) کراچی میں دودھ مافیا نے سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تازہ دودھ مزید20 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے جس کے بعد کراچی میں تازہ دودھ کی فی کلو قیمت 140 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ہے۔ڈیری مافیا نے حیرت انگیز طور پر سردی کے موسم میں دودھ مہنگا کیا جب گرمی کی نسبت دودھ کی طلب انتہائی کم ہوتی ہے،شہریوں نے ڈیری مافیا کو لگام

دینے اور مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز نے سرکاری احکامات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ ڈیری فارمرز نے از خود دودھ کی فی لٹر قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 140 روپے کردی جس پر شہری انتظامیہ تاحال پراسرار طور پر خاموش ہے۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ ریٹیل کی سطح پر دودھ کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ہول سیل کی سطح پر یہ اضافہ 16 روپے ہے۔غیر سرکاری طور پر دودھ پہلے ہی کراچی بھر میں 120 روپے تک فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا جبکہ دودھ کا سرکاری نرخ 94 روپے فی لٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک ڈیری فارمرز کی طرف سے دودھ کی قیمتوں میں 46 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔دودھ شہریوں کو فروخت کرنے والے ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈیری فارمرز کی طرف سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا علم نہیں ہے۔ انتظامیہ کی لاعلمی پر ڈیری فارمرز نے قیمت میں اضافہ ازخود کیا۔کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق بعض جگہوں پر دودھ 94 روپے فی لٹر بھی دستیاب ہے تاہم زیادہ تر دکاندار ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی مقرر کردہ قیمت اور من مانے ریٹ کو ہی ترجیح دے رہے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…