بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

   ’’آئی فون 12کی ریکارڈ فروخت ‘‘ ایپل سب سے زیادہ  اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی‎

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( آن لائن )کورونا وائرس کی وبا نے 2020 میں اسمارٹ فونز کی صنعت کو بھی بری طرح متاثر کیا، 2019 کے مقابلے میں 2020 میںاسمارٹ فونز کی فروخت میں 5.9 فیصد کمی ہوئی ، ایپل 2020 کی آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈیٹا

کارپوریشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت میں 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ایپل نے آئی فون 12 کی شکل میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولت رکھنے والا والے نئے ماڈل کو بہت پسند کیا گیاہے، گزشتہ سال چین میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی فروخت 9 کروڑ سے زائد فونز تک پہنچ گئی جو کسی بھی سہ ماہی میں کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہے، اس عرصے میں ایپل کا موبائل فون کی فروخت کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں حصہ 23.4 فیصد رہا۔ماہرین کے مطابق چین میں اگرچہ اب بھی ہواوے کی طلب موجود ہے لیکن اس کی سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں تھی، ایپل نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ہواوے کی مارکیٹ کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں سالانہ چھٹیوں کے دوران ایپل کی آمدنی پہلی مرتبہ 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں ایپل فونز کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چین کی شہری آبادی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 3 اسمارٹ فونز میں

سے 2 ایپل کے ہیں۔اسمارٹ فونز بنانے والی ایک اور بڑی کمپنی سام سنگ کے فونز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے، سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں اس کمپنی کے اسمارٹ فونز کی فروخت کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 19.1 فیصد رہا جبکہ کمپنی کی ڈیوائسز کی فروخت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا، سام سنگ نے ان 3 ماہ میں 7 کروڑ

39 لاکھ سے زائد فون فروخت کیے۔دوسری جانب چینی کمپنی ہواوے کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا، گزشتہ سال کے آخری 3 ماہ میں اس کے فونز کی فروخت 4 کروڑ 24 لاکھ سے گر کر 3 کروڑ 23 لاکھ ڈیوائسز پر آگئی۔کرونا وبا سے متاثرہ سال میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں مجموعی طور پر 5.9 فیصد کمی آئی۔ آئی ڈی سی کے مطابق 2019 میں ایک ارب 37 کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال ایک ارب 29 کروڑ فون فروخت ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…