وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود چینی، گھی، دالوں اور مٹن سمیت 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

15  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی ) نئے سال کا دوسراہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا ،23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور7اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسط 2روپے 89 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 92 روپے 95پیسے فی کلو ہوگئی۔گھی کا اڑھائی کلو کا

ڈبہ 15 روپے 84پیسے مہنگا ہوگیا۔ دال مونگ 2 روپے 14 پیسے ،دال چنا پانچ پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دال ماش 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 3 روپے 13 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 92 پیسے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلا 3 روپے 51 پیسے فی درجن مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے لہسن ، چاول، پسی ہوئی مرچ کی قیمت بھی بڑھی۔ 7 ء اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے انڈے 31 روپے 9 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر ایک ہفتے میں 9 روپے 46 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت میں دو روپے 16 پیسے کمی ہوئی۔ پیاز ایک روپے 69 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں مرغی 4روپے 94 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوا حالیہ ہفتے 21 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب تھوک مارکیٹ میں دالوں کی قیمت میںاضافے سے ریٹیل میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دو ہفتوں میںدال ماش کی قیمت ہول سیل میں 225روپے سے بڑھ کر 240 روپے ہوگئی ۔ ریٹیل میں دال ماش 250 سے 260 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ دال مونگ کی قیمت ہول سیل میں 230 سے بڑھ کر 245 روپے ہوگئی جبکہ ریٹیل میں دال مونگ 250 سے 255 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…