اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ایک ہفتے کے دوران قیمت میں 4فیصد تک اضافہ ہو ا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ميں پیٹروليم منصوعات کی قيمتوں ميں اضافے کا خدشہ ہے۔عالمی مندی میں خام تیل کی قیمت 11 ماہ کی
بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ايک ہفتے کے دوران 2 ڈالر اضافے کے بعد فی بيرل کی قيمت 57 ڈالر 25 سینٹ ہوگئی۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق بتايا جارہا ہے کہ خام تیل کی پیداوار ميں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوار میں 80 لاکھ بیرل کمی ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 15 روز کیلئے مقرر کی جاتی ہیں، 16 جنوری سے نئے نرخ نافذ ہوں گے، اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔