لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کاروباری ہفتے کےتیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کوکاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسےکمی آئی ہے ۔اسٹیٹ بینک جانب سے سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 55 پیسے ہو گئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 60 پیسے پرفروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 906 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیس 42 ہزار 983 پوائنٹس پر پہنچ گئی ۔