منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ 

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز سوموار کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید18پیسے کے اضافے سے160.20روپے سے بڑھ کر160.38روپے اور قیمت فروخت160.25روپے سے

بڑھ کر160.44روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید160.10روپے سے بڑھ کر 160.30روپے اور قیمت فروخت160.40روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے 193روپے اور قیمت فروخت193.70روپے سے بڑھ کر 194.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے 212روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر 214روپے ہوگئی۔دوسری جانب گزشتہ روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 795.82 پوائنٹس کے اضافے سے 43266.22پوائنٹس پر بند ہو جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 358.52پوائنٹس کے اضافے سے18088.67پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس483.72 پوائنٹس کے اضافے سے30254.30 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1622.99پوائنٹس بڑھ کر70641.62پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 413 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے320کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 76میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔پیرکومجموعی طور پر62کروڑ95لاکھ 25ہزار666 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو55کروڑ76لاکھ10ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔

کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ۱یک کھرب26ارب 33کروڑ15لاکھ 46 ہزار 670 روپے بڑھ کر79کھرب1ارب 51کروڑ 47لاکھ25ہزار133 روپے ہوگیا۔جن کمپنیوں میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ان میں پاک ریفائنری،حیسکول پیٹرول،اذگارڈ نائن،پاک انٹرنیشنل بلک،میپل لیف،ٹی آر جی پاکستان، فوجی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام،آغا استٰل اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم شامل ہیں۔

قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں آئی لینڈ ٹیکسٹائل108.50 روپے کے اضافے سے1596.50روپے اور فلپ موریس 39.98روپے کے اضافے سے1489.99 روپے ہوگئی جب کہ خیبر ٹوبیکو12.04روپے کی کمی سے 400.62روپے اوراوٹسوکا پاک 11.50روپے کی کمی سے300روپے ہوگئی۔اس طرح اسٹاک مارکیٹ 11 ماہ کی بلندترین سطح پرآگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…