بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان معروف بزنس مین انتقال کر گئے

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف تاجر سراج قاسم تیلی نمونیا کی تشخیص کے بعد دبئی میں انتقال کر گئے۔چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی)سراج قاسم تیلی گزشتہ چند دن سے دبئی کے اسپتال میں داخل تھے، انہیں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں نمونیا کی

تشخیص ہوئی تھی۔سراج قاسم تیلی کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق چیئرمین تھے، انہیں معاشی خدمات اعتراف میں سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں 23 مارچ 2011 کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نے 1974 میں گریجویشن مکمل کیا۔سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز تصور کیا جاتا تھا اور انہوں نے ہمیشہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے آواز اٹھائی اور کوششیں بھی کیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف تاجر سراج قاسم تیلی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سراج قاسم تیلی ایک اچھے انسان اور بہترین دوست تھے۔ وزیراعلی سندھ نے مرحوم کے خاندان اور تاجر برادری سے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…