چینی کی قیمت میں میں یکدم بڑی کمی

4  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چینی کی نئی کھیپ مارکیٹ میں آنے کے بعد فی کلو قیمت نیچے گر گئی ۔ چینی کی قیمت میں 20سے 23روپے تک کمی ۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ملا ہے تاہم حکومت باقی کھانے پینے کی

دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کرے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران کچھ شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 11O روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی لیکن بروقت گنے کی کرشنگ اور مقامی چینی اوپن مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمت میں سے کمی آنا شروع ہو گئی۔چیئرمین آل پاکستان ٹریڈرز ایسویشن اجمل بلوچ کا کہنا ہے چینی کی ہول سیل کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے تک پہنچ چکی ہے، پہلے چینی کی قیمت 110 روپے تک بھی گئی ہے، گنے کی کرشنگ جاری ہے ،،اس وقت سندھ اور پنجاب میں ایکس ملز ریٹ 78 روپے فی کلو ہے۔چئیرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسویشن اسکندر خان کا کہتے ہیں چینی کی قیمتوں میں کمی اور استحکام کے لیے حکومت گڑکی آڑ میں افغانستان چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کے سخت اقدامات کرے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…