منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بند ہونے کے باوجودسٹیل ملز نے کروڑوں روپے کے اخراجات کر ڈالے

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ 4سال سے بند ہونے کے باوجود اسٹیل ملزنے کروڑوں روپے کے اخراجات کر ڈالے جب کہ جولائی 1968 میں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی قائم ہونے والی پاکستان اسٹیل ملز کی پیداوار 2015 سے ختم ہو چکی ہے۔حکومت پاکستان کی سرپرستی میں چلنے والی یہ کارپوریشن لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت کرتی تھی تاہم گزشتہ 4سال سے

یہ غیر فعال ہے، اس غیر فعال ملز میں ساڑھے 6کروڑ کا پانی استعمال ہوا،اسٹورز ،اسپیئر پارٹس اور دیگر ساز و سامان پر اٹھنے والے اخراجات 2017 میں 9کروڑ70لاکھ روپے تھے۔ملازمین کی تنخواہیں اس کے علاوہ تھیں، اسٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو فارغ کیے جانے کے بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رواں سال کی رپورٹ کو دیکھیں تو ملک کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ کے مالی مسائل کے باعث اس کے زبوں حالی پر روشنی پڑتی ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے پانی حاصل کرتی ہے جسے پیداواری پلانٹ میں استعمال کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ اسٹیل ملز کے رہائشی علاقوں اسٹیل ٹائون، گلشن حدید اور قرب وجوار کے کمرشل علاقوں کو بھی مہیا کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز انتظامیہ نے پانی کے واجبات کی عدم وصولی کو تسلیم کیا ہے مگر وافر مقدار میں پانی کی تقسیم کی تفصیلات نہیں بتا سکی،جو پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…