اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کا معمر شہریوں اور معذوروں کیلئے اہم فیصلہ زبردست سہولت متعارف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ریلوے کا معمر شہریوں اور معذوروں کے لئے اہم فیصلہ ،بزرگ شہری اور معذور افراد اب آن لائن ٹکٹ بْک کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ کے لئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔ریلوے کے ساتھ رجسٹرڈ ضعیف العمر شہری اور معذور افراد مستفید ہو سکیں گے۔

شناختی کارڈ کے حامل  ضعیف العمر اور معذوروان کو ای ٹکٹنگ کی سہولت  حاصل  ہوگی۔ ضعیف العمر شہری اور معذور افراد” کو ریلوے ویب سائٹ www.pakrail.gov.pkسے ای ٹکٹنگ فارم برائے ” ڈاون لوڈ کرنا ہو گا ۔فارم متعلقہ بکنگ/ریزرویشن دفاتر سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔بعد ازاں فارم کے دو سیٹ بھر کر متعلقہ بکنگ ،ریزرویشن دفاتر جمع کروائے جائیں گے۔فارم جمع کرانے کے فوری بعد پاکستان ریلوے سے پہلا ٹکٹ خریدتے ہ آن لائن رعائت مل جائیگی ۔ اکاونٹ کھولنے کے لئے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کو اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔ تصدیق کے بعد اس اکاونٹ سے بکنگ کا عمل شروع ہو جائیگا ۔  ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی معلومات ریلوے ریکارڈ کے ساتھ میچ کرنے پر سہولت خود بخود اپلائی ہو جائے گی۔ باقی تمام شرائط و ضوابط دوسرے ای ٹکٹنگ مسافروں جیسی ہوں گی۔ضعیف العمر شہری اور معذور افراد دوران سفر اپناشناختی کارڈچیک کروانے ج کے  پابندہوں گے۔ سہولت لینے کا مکمل طریقہ کار موبائل اپلیکیشن پر بھی موجود ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…