بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

انٹربینک میں امریکی ڈالرمہنگا ہوگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ،سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد وشمار میں آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 19پیسے اضافہ ہوا، گزشہ روز مارکیٹ بند ہونے سے پہلے انٹربینک میں ڈالر

کا ریٹ 159.27روپے تھا جبکہ آج مارکیٹ بند ہونے سے پہلے ڈالر کی قیمت 159.46روپے کی سطح پر پہنچ گئی ، دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں46کروڑ68لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب55 ڈالرز کی سطح کو بھی عبور کر گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق20 نومبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر20ارب55کروڑ24لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے،گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 48 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعدزرمبادلہ کے سرکاری ذخائر13ارب ڈالر کی سطح کو عبور کرتے ہوئے13 ارب41 کروڑ55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر1کروڑ75لاکھ ڈالرز کی کمی سے7 ارب13 کروڑ 69 لاکھ ڈالر زرہ گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…