اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے‎

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدمندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس64.60پوائنٹس کی کمی سے40504.75پوائنٹس کی سطح آ گیاجب کہ 55.19فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں

13ارب 60کروڑ91لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعہ کی نسبت25.35فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران انڈیکس 40794.69پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث منفی رجحان بڑھ گیا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40470پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آنے سے40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی غالب رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس64.60پوائنٹس کی کمی سے40504.75پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 19.95پوائنٹس کی کمی سے17006.70پوائنٹس اور44.09پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28412.69پوائنٹس پر آگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ202میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب65ارب58کروڑ7لاکھ روپے سے 74کھرب51ارب97کروڑ16لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز،آئی لینڈ ٹیکسٹائیل ،وائتھ پاک اور پاک انجینئرنگ سرفہرست رہے جس میں یونی لیور فوڈز249روپے کے اضافے سے 12749روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل107.06روپے کے اضافے سے 1534.59روپے ہوگئی جب کہ وائتھ پاک 55.52روپے کی کمی سے1058.77روپے اور پاک انجینئرنگ 16.41روپے کی کمی سے203.01روپے ہوگئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…