منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) انٹر بینک میں جمعرات کو امریکی ڈالر مزید 10پیسے کی کمی سے158.40روپے کی سطح پر آگیااور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق

جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.40روپے سے گھٹ کر158.30روپے اور قیمت فروخت 158.50روپے سے گھٹ کر158.40روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158روپے اور قیمت فروخت158.30روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی ایک روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید184روپے سے گھٹ کر183روپے اور قیمت فروخت186روپے سے گھٹ کر185روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 207روپے سے گھٹ کر205روپے اور قیمت فروخت209روپے سے گھٹ کر207.50روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت2ڈالر کی کمی سے1872ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کمی سے1لاکھ11ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کمی سے 95ہزار850روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1180روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…