منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سردی کی لہر میں معمولی اضافہ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 48 گھنٹوں میں ہوشربا اضافہ، انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) موسم سرما کے آغاز اورسرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی لہر میں معمولی اضافہ کے ساتھ ہی برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 48 گھنٹوں میں 90روپے فی کلو اضافہ کردیاگیاہے جبکہ دیسی مرغی کے گوشت کی قیمت بھی

750 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے اسی طرح برائیلر و دیسی انڈے بھی صارفین کی پہنچ سے دور ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں برائیلر مرغی کا گوشت 210 سے 220 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہو رہا تھا لیکن سردی کی لہر کے بعد گزشتہ دو روز کے دوران گوشت کی قیمت میں 90 روپے فی کلو گرام کا ہوشربا اضافہ ہوگیاہے۔ جس کے بعد اب برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 300 سے310 روپے فی کلو گرام کر دی گئی ہے اسی طرح دیسی مرغی کا گوشت جو گزشتہ روز تک 600 سے 650 روپے فی کلو دستیاب ہو رہا تھا اس کی قیمت بھی 720 سے 750 روپے فی کلو گرام کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈہ فروش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ہیں اور انہوں نے برائیلر انڈوں کی قیمت 150روپے فی درجن سے بڑھا کر 170 روپے فی درجن اور دیسی انڈوں کی قیمت 250 روپے سے بڑھا کر330 روپے فی درجن کردی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…