پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |
ڈالر ریٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روزملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے

مطابق رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے کاروباری روز کے ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔ امریکی کرنسی 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 158 روپے 49 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 158 روپے 69 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔دریں اثناغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اکتوبر سے پاکستانی روپیہ کی قدر میں3.1فیصد اضافہ سامنے آیااور خطے کی بہترین کرنسیوں جنوبی کوریاں اور انڈونیشیا کے بعد تیسرے نمبر پر آچکا ہے ۔ماہرین نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال جنوری تک ڈالر کی قیمت گر کر 150روپے تک پہنچ جائے گی جبکہ ڈالر کی گرتی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے بھی آنے والے دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ کر 155 روپے کی کم ترین سطح پر آنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ دوسری جانب سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کا کہنا

ہے کہ امریکی انتخابات میں حتمی طور پر چاہے ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں یا جو بائیڈن لیکن ایک عرصے سے مندی کا شکار ڈالر کی صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مارچ میں ڈالر بلندی کی سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن اس وقت وہ مذکورہ

اعشاریے سے 9 پوائنٹس نیچے ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ 2017 میں اپنی بدترین سطح تک دوبارہ پہنچ جائے گا جس کے بعد ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ آنے والے کئی سالوں تک ڈالر کی سطح نیچے ہی رہے گی۔ ماہرین اور سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ جو بائیڈن کی

حتمی فتح سے کرنسی مزید کمزور ہو گی کیونکہ وہ ممکنہ طور پر ایسی پالیسیاں متعار ف کرائیں گے جس سے ڈالر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اسی طرح کچھ کا ماننا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ مزید 4سال برسر اقتدار رہتے ہیں تو وہ ڈالر کے لیے صحیح اور واضح سمت کا تعین نہیں کر سکیں گے، البتہ ان کی چین مخالف حکمت عملی سے ڈالر کی عالمی منڈی میں مضبوطی اور بہتری کا امکان موجود ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…