جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھرتیوں میں اقرباء پروری کی انتہا،ایک نیا سکینڈل سامنے آ گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

مظفرآباد(این این آئی)نیلم جہلم پراجیکٹ،گریڈ 1سے 16تک 250ملازمین میں سے صرف 3ملازمین کشمیری،نیلم جہلم پراجیکٹ میں اعلی آفیسران نے اپنے عزیر و اقارب بھرتی کرنے کی تاریخ رقم کردی،اعلی تعلیم یافتہ مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے بجائے غیر تعلیم یافتہ باہر کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔سابق ڈایریکٹر HRنیلم جہلم ممتاز خان نے مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے کے بجائے اپنے

خاندان کے درجنوں لوگوں کو غیر قانونی بھرتی کیا جن میں ممتاز خان کے ماموں زاد بھائی،بھانجے،سالوں کے بیٹے،کزن کی فوج شامل ہے،سابق ایچ آر ڈائریکٹر نے نیلم جہلم کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر کروڑوں روپے کا غیرقانونی مفاد حاصل کیا۔تفصیلات کے مطا بق نیلم جہلم پراجیکٹ میں ایک اور بڑا سیکنڈل سامنے آگیا مقامی افراد کے بجائے غیر ریاستی لوگوں کو نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھرتی کرکے ایچ آر ڈائریکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی، ایچ آر ڈائریکٹرنے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں اپنے بھانجے کو بھرتی کر کے ذاتی مفادات حاصل کیے،مظفرآباد کی سول سوسائٹی نے چیئر مین نیب سے اپیل کی ہے کہ وہ نیلم جہلم پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن اور اقربا پروی کا نوٹس لیں۔نیلم جہلم پراجیکٹ میں سابق ایچ آر ڈائریکٹر کے دور میں مشہور تیل کا سیکنڈل ہوا جس سے اربوں روپے قومی خزانے کو نقصان ہوا جس کی بنیاد پر ممتاز علی خان کو معطل کیا گیا اس انکوائری کے جتنے بھی سینکڈل سامنے آئے ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے سول سوسائٹی کے رہنماؤں جواد چوہدری،بلال خان،راجہ سہیل و دیگر کامطالبہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…