ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایک مرتبہ پھر سبزیوں کی قیمتوں میں  ہوشربااضافہ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کوئٹہ(آن لائن)  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، مارکیٹوں میں تمام سبزیوں کی قیمتوں میں  40 سے 80 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر شہری بھی پریشان ہوگئے کوئٹہ کی کاسی روڈ سبزی گلی میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے اندر ہو شربا اضافہ ہو گیا ہے۔ سبزی مارکیٹ میں

آلو فی کلو 50 روپے، ٹماٹر 60 سے بڑکر 120 روپے، پیاز 30 سے 50 روپے جبکہ بھنڈی 150 روپے سے 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔مہنگائی سے تنگ شہری وطن یار خلجی، راشد شاہ اور عاصم علی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف قیمت پوچھ کر واپس گھر خالی ہاتھ چلے جاتے ہیں۔دوسری جانب  سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ سبزی منڈی سے سبزی مہنگی لاتے ہیں، انہیں مجبورآ مہنگی بیچنا پڑتا ہے۔ سبزی فروش کا کہنا ہے کہ تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں دیکھی۔غر بت کے چنگل میں پھنسے شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ہر شے کی قیمتوں کو پرلگ گئے، جسکے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، حکومت مہنگائی کو قابو کرے۔دوسری جانب  ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نومبر کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی آئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں 0.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.93 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے52 پیسے کا اضافہ ہوا، پیاز 4 روپے  70پیسے فی کلو اور لہسن9 روپے  61پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 49.83 روپے کی کمی ہوئی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں39 روپے29 پیسے کمی آئی۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 98پیسے کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر85 روپے69 پیسے مہنگا ہوا جب کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ57 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 84 پیسے فی لیٹر کم ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…