اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ڈالر کی قدر ساڑھے 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ساڑھے 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔کراچی (این این آئی)انٹر بینک او ر مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اورڈالر161روپے سے گھٹ کر160روپے کی سطح پر آگیا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق

گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 85پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.95روپے سے کم ہو کر160.25روپے اور قیمت فروخت161.20روپے سے کم ہو کر160.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.10روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 161روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت161.30روپے سے کم ہو کر160.20روپے پر آ گئی۔زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 4روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے کم ہو کر185روپے اور قیمت فروخت191روپے سے کم ہو کر187روپے پر آ گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے کم ہو کر205.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے کم ہو کر208روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے،یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی تاہم برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔یاد رہے کہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ ڈالر کی قیمت 160 روپے تک آ جائے گی تو ڈالر کی قیمت یہاں تک پہنچ گئی ہے، امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید گرے گی اور پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ ہفتے بھی ڈالر فروخت کرنے والے افراد کی لائنیں لگی ہوئی تھیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انتظار کرنے والے افراد کے لئے یہ پیشگوئی انتہائی غیر یقینی ہو گی لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…