جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی منڈی میں قیمت379 ڈالر فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر 437 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔ 58.5 ڈالر(9386.32روپے)فی میٹرک ٹن کے اضافے کے بعد اوگرہ نے نئی سرکاری قیمت کا اعلان کر دیا۔اوگرہ نے10روپے فی کلو،114روپے گھریلو سلنڈر اور439روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا

نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ایل پی جی 120روپے فی کلو سے بڑھ کر130روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1416 روپے سے بڑھ کر1530 روپے، کمرشل سلنڈر 5449 روپے سے بڑھ کر5888روپے اور فی میٹرک ٹن 120,024 روپے سے بڑھ کر 129,690روپے کی دستیاب ہو گی۔JJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو گزشتہ 6 ماہ میں تقریبا 2ارب روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر JJVL چلایا جائے اور ایل پی جی پر لگے لیوی ٹیکس سمیت تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.57 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 102.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور اس کی نئی قیمت 103.22 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی، مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…