اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے  مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا سے بچا ئوکے لیے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کو کورونا وائرس کے حوالے سے دو کیٹگری اے اور بی میں تقسیم کردیا گیا۔

کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کی تعداد کم کر کے 22 کردی گئی ہے۔ کیٹگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، ترکی، سری لنکا ،سنگا پور، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں جہاں سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ / پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا اور یہ ٹیسٹ سفر سے 96 گھنٹے قبل کروانا ہوگا۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا اور نئی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا تمام بین الاقوامی ائیرلائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر لازم قرار دے دیا۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا ہوگا۔ سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 6 نومبرسے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…