جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی ،سرمایہ کاروں کےاربو ں وپے زائد ڈوب گئے 

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی چھاگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 468.64پوائنٹس کی کمی سے41381.83پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ72.48فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں85ارب59کروڑ41لاکھ روپے کی

کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت1.25فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری نظر آئی جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41927 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 468.64پوائنٹس کی کمی سے41381.83پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 217.06ائنٹس کی کمی سے17377.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 327.05پوائنٹس کی کمی سے29113.46پوائنٹس پربند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 295میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب30ارب93کروڑ31لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب45ارب33کروڑ90لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت100روپے کے اضافے سے 13900روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل 43.33روپے کے اضافے سے 1075روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس کے حصص کی قیمت78.01روپے کی کمی سے1599.99روپے اورگیٹرن انڈسٹریز45.90روپے کی کمی سے650.10روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…