جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سٹاک ایکسچینج میں تیزی حصص کی مالیت میں 157 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملک کے سیاسی افق پر گزشتہ ہفتے بھی کشمکش برقرار رہنے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایس چینج میں تیزی کا رحجان برقرار رہا اور تیزی کے باعث حصص کی مالیت ایک کھرب 57ارب 84 کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 979 روپے بڑھ گئی۔5 سال بعد

مسلسل 3 ماہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے شعبوں کا اعتماد بڑھا جب کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کانام خارج ہونے کی توقعات سے بھی مارکیٹ کا مورال بلند رہا۔ گزشتہ ہفتے بجلی اور گیس کے بحران سے نمٹنے کے لیے کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے نئے منصوبوں کی اطلاعات نے بھی سرمایہ کاری دلچسپی بڑھائی۔ ہفتہ وار کاروبار کے ایک سیشن میں مندی اور 4سیشنز میں تیزی ہوئی۔ مجموعی طور پر تیزی کے باعث انڈیکس کی 41000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ تیزی کے باعث حصص کی مالیت ایک کھرب 57ارب 84 کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 979 روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 76 کھرب 46 ارب 57 کروڑ 6 لاکھ ایک ہزار 471 روپے ہوگیا۔23 اکتوبر تک ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 1101.98 پوائنٹس بڑھ کر 41266 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای 30 انڈیکس 446.42 پوائنٹس بڑھ کر 17381.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30انڈیکس 2171.43 پوائنٹس بڑھ کر 65934.72 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 493.38 پوائنٹس بڑھ کر 20311.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…