اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا جب کہ پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق
اس پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہو گی جب کہ پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہو گا۔علاوہ ازیں عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا جب کہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔